ہوپ پنجاب کے انتخابات،شاہد رفیق کے فاؤنڈر گروپ نے میدان مار لیا

  ہوپ پنجاب کے انتخابات،شاہد رفیق کے فاؤنڈر گروپ نے میدان مار لیا

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ پنجاب کا انتخابی معرکہ،شاہد رفیق کے فاؤنڈر گروپ نے میدان مار لیا،الخدمت گروپ کوئی نشست نہ لے سکا،حاجی شاہد رفیق 151ووٹ کے ساتھ ایگزیکٹو ممبر منتخب ہو گئے،امتیاز بھٹی 124ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ خرم ثقلین 117ووٹ لے کر ایگزیکٹو ممبر بن گئے،الخدمت گروپ کے چیئرمین حاجی مقبول احمد 79ووٹ لے سکے،سلمان سرگانہ 50ووٹ جبکہ ذیشان چودھری 45ووٹ حاصل کر سکے،چیئرمین الیکشن کمیشن میاں نعیم نے کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا اور پُر امن انداز میں الیکشن کے انعقاد پر پنجاب بھر کے ممبران کا شکریہ ادا کیا، حاجی کیمپ لاہور میں بارش کے باوجود پنجاب بھر سے ممبران ووٹ ڈالنے آئے،صبح10بجے سے شام6بجے تک پولنگ ہوئی،دوپہر کو ایک گھنٹے کے لیے نماز اور کھانے کا وقفہ ہوا۔

ہوپ پنجاب

مزید : صفحہ آخر