ہوپ اسلام آباد زون کے انتخابات میں فاؤنڈر گروپ کا کلین سویپ

  ہوپ اسلام آباد زون کے انتخابات میں فاؤنڈر گروپ کا کلین سویپ

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ اسلام آباد زون کے انتخابات 2019-20ء فاؤنڈر گروپ کا کلین سویپ،ایگزیکٹو کی 3نشستوں پر فاؤنڈر گروپ کے تینوں امیدوار کامیاب، امجد کیانی نے76ووٹ حاصل کیے،دوسرے نمبر پر محمد ایوب عباسی 68ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے،قاضی جمیل جابر 62ووٹ لے کر ایگزیکٹو ممبر بن گئے،یونائیٹڈ گروپ کے تینوں امیدوار شکست سے دو چار ہوئے،سابق چیئرمین ہوپ اسلام آباد عبد الغفارخان49ووٹ لے سکے، چوہدری طاہر منظور 43جبکہ سجاد اللہ 41ووٹ لے سکے،شکست کھانے والے یونائیٹڈ گروپ کو صاحب اقتدار گروپ کی حمایت حاصل تھی۔

ہوپ اسلام آباد

مزید : صفحہ آخر