النصر گروپ کے شاہد رفیق ہوپ پاکستان کے مرکزی چیئرمین ہوں گے

النصر گروپ کے شاہد رفیق ہوپ پاکستان کے مرکزی چیئرمین ہوں گے

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ٹریول ٹریڈ کی نامور شخصیت سینئر حج آرگنائزر النصر گروپ کے چیف ایگزیکٹو حاجی شاہد رفیق ہوپ پاکستان کے مرکزی چیئرمین ہوں گے،سابق چیئرمین ہوپ پنجاب امتیاز بھٹی دوبارہ پنجاب ہوپ کے چیئرمین منتخب ہوں گے،شاہد رفیق بلا مقابلہ مرکزی چیئرمین جبکہ امتیاز بھٹی بلا مقابلہ پنجاب ہوپ کے چیئرمین منتخب ہوں گے،پنجاب ہوپ کے ممبران نے فاؤنڈر گروپ کے پورے پینل کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاؤنڈر گروپ کھل کر خدمت کرے گا اب انہیں کوئی گلہ نہیں ہو گاہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا،مرکزی چیئرمین کے لیے شاہد رفیق آج کاغذات جمع کرائیں گے ان کے مد مقابل پنجاب میں کوئی امیدوار نہیں ہے اس لیے کاغذات کی منظوری کے ساتھ ہی2019-20ء ایک سال کے لیے ہوپ پاکستان کے مرکزی چیئرمین بن جائیں گے،پنجاب ہوپ کے چیئرمین کے لیے امتیاز بھٹی کی طرف سے بھی آج کاغذات جمع کرائیں گے۔

ہوپ پاکستان

مزید : صفحہ آخر