ہائے مہنگائی، نور الحق قادری کی گاڑی پر ہجوم نے انڈے، ٹماٹر برسا دئیے

ہائے مہنگائی، نور الحق قادری کی گاڑی پر ہجوم نے انڈے، ٹماٹر برسا دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کی آبائی علاقہ میں پہنچنے پر مہنگائی سے ستائے ہوئے عوام کی جانب سے انڈے، ٹماٹر پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، تفصیلات کے مطابق وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری جب اپنے آبائی علاقے پہنچے تو انہیں ہجوم کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے اپنے نمائندے نور الحق قادری کی گاڑی پر انڈے اور ٹماٹر برسائے نجی ٹی وی کے مطابق ایک کالی رنگ کی گاڑی لوگوں کے ہجوم میں سے گزرنے کیلئے مسلسل ہارن دینے کی کوششیں کر تی دکھائی دیتی ہے جبکہ وہاں موجود لوگ مردہ باد مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے انڈے اور ٹماٹر گاڑی پر برسا رہے ہیں۔
نور الحق قادری

مزید :

صفحہ آخر -