قائمہ کمیٹی اجلاس، ایف اے ٹی ایف تفصیلات فراہم نہ کرنے تک منظوری موخر

قائمہ کمیٹی اجلاس، ایف اے ٹی ایف تفصیلات فراہم نہ کرنے تک منظوری موخر

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے فارن ایکسچینج ریگولیشن ترمیمی بل اور اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل کی منظوری کو ایف اے ٹی ایف کی طرف سے موصول شدہ ایکشن پلان کی مکمل تفصیلات فراہم نہ کرنے تک موخر کر دیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے فارن ایکسچینج ریگولیشن ترمیمی بل اور اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل کا جائزہ لیا گیا۔کمیٹی کے اجلاس میں مشیر خزانہ اور سیکرٹری وزارت خزانہ کی عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خزانہ نے کمیٹی کو بتایا کہ ان دو بلز کے پیچھے کوئی بین الاقوامی پریشر نہیں ہے، معاملات میں مزید شفافیت لانے کیلئے یہ اقدام لیئے جا رہے ہیں اور ترامیم عوامی مفاد کیلئے تیار کی گئی ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ایف ایم یو وزارت خزانہ منصور صدیقی نے کمیٹی کو فارن ایکسچینج ریگولیشن ترمیمی بل کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

قائمہ کمیٹی اجلاس

مزید : صفحہ آخر


loading...