سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 جنوری تک توسیع 

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 جنوری تک توسیع 

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے ایل ڈی اے سٹی کیس میں اربوں روپے فراڈ میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے ملزم احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 جنوری تک توسیع کردی،عدالت نے نیب کو ملزم کے خلاف ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم بھی دیاہے،کیس کی سماعت شرو ہوئی تو نیب کے پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے،ملزم احد خان چیمہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،نیب پراسیکیوٹر کا کہناہے کہ ملزم آصف ملک اور عبدالرشید نے ایل ڈی اے سٹی اسکینڈل فراڈ کیس میں احد چیمہ، ندیم ضیاء کی ملی بھگت سے اربوں روپے کا فراڈ کیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔

جوڈیشل ریمانڈ توسیع

مزید : صفحہ آخر