حسان نیازی ایڈووکیٹ کوفوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کے پاس پیش ہونے کو حکم

حسان نیازی ایڈووکیٹ کوفوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کے پاس پیش ہونے کو حکم

  



 لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پی آئی سی ہسپتال حملہ کیس میں ملوث نامزد وزیراعظم کے بھانجے بیرسٹرحسان نیازی کوفوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لئے پولیس کے پاس پیش ہونے کا حکم دے دیا،عدالت نے ملزم حسان نیازی کی عبوری درخواست ضمانت میں بھی 15جنوری تک توسیع کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی،عدالت نے سانحہ پی آئی سی میں ملوث مزید9 ملزمان کی عبوری درخواست ضمانت میں بھی 15جنوری تک توسیع کا حکم جاری کیاہے،دیگرملزمان میں اسامہ معاذ عبدالرحمن بٹ رانا عدیل عمر غوری، چودھری مزمل،عبدالماجد، زین عباس، سکندر صدیق اور علی جاوید ملک شامل ہیں،مذکورہ ملزموں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

حسان نیازی

مزید : صفحہ آخر