بدمعاشوں کی فہرست میں نام شامل کرنے کیخلاف مزید2درخواستیں دائر

بدمعاشوں کی فہرست میں نام شامل کرنے کیخلاف مزید2درخواستیں دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)ٹاپ ٹین ملزموں کی فہرست میں نام شامل کرنے کے خلاف دو مزید درخواستیں لاہور ہائی کورٹ میں دائر کردی گئیں،یہ درخواستیں منشا بم اورامیر بالاج عرف ٹیپو ٹرکاں والاکی طرف سے دائر کی گئی ہیں،اس سے قبل خواجہ عقیل احمد عرف گوگی بٹ نے بھی اپنا نام ٹاپ ٹین ملزموں کی فہرست میں شامل کرنے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھاہے،گزشتہ روز جسٹس عالیہ نیلم نے منشابم اور ٹیپو ٹرکاں والا کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے رجسٹرارآفس کو ہدایت کی کہ ان درخواستوں کو اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کی سماعت کرنے والے بنچ کو بھجوایاجائے۔منشا بم نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ہیں اور کسی قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں، امیر بالاج عرف ٹیپو ٹرکاں والاکا موقف ہے کہ ان کے خلاف 2 مقدمات درج تھے، جن میں ان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے جبکہ خواجہ عقیل احمد عرف گوگی بٹ کا موقف ہے کہ وہ زمین کے کسی قبضے میں ملوث نہیں اورنہ ہی ان کے خلاف بھتہ لینے کا کوئی مقدمہ درج ہے، پہلے سے موجود مقدمات میں بری ہو چکا ہوں۔
درخواستیں 

مزید :

صفحہ آخر -