پشاور،اراضی تنازع پر وکلاء نے ڈپٹی کمشنر آفس پر دھاوا بول دیا

پشاور،اراضی تنازع پر وکلاء نے ڈپٹی کمشنر آفس پر دھاوا بول دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں وکلا ء اور محکمہ صحت کے مابین زمین کے تنازع نے ایک بار پھر سنگین صورت اختیار کر لی ہے۔ وکلا نے دیوار تعمیر کرنے پر ڈپٹی کمشنر آفس پر دھاوا بول دیا۔ انتظامیہ نے مین گیٹ کو بند کیا تو وکلا نے گیٹ پر لاتیں برسا دیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی۔ وکلا کو اندر داخل ہونے کی کوشش سے روکنے پر ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی بھی ہوا۔ضلعی انتظامیہ کی دستاویز کے مطابق کچہری میں 657 کنال سرکاری کی ملکیت ہے جبکہ وکلا کے پاس صرف ایک کنال اراضی کی ملکیت ہے۔ادھر خیبر روڈ پر وکلا کے احتجاج کے باعث گھنٹوں تک ٹریفک جام رہی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

صفحہ آخر -