متحدہ عرب امارات میں تمام ملکوں کے سیاحوں کیلئے 5 سالہ ویزا کااعلان 

 متحدہ عرب امارات میں تمام ملکوں کے سیاحوں کیلئے 5 سالہ ویزا کااعلان 

  



  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں متحدہ عرب امارات میں تمام ملکوں کے سیاحوں کیلئے 5 سالہ ویزا کااعلان کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں کہاگیاکہ سیاحوں کیلئے5 سالہ ویزا کااعلان وزیراعظم یواے ای شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹوئٹ کیا کہ ہم نے تمام ملکوں کے سیاحوں کیلئے ویزااجرا کا نظام بدل دیا، یواے ای میں سیاحوں کیلئے ویزا اب 5 سال کیلئے جاری کیا جائے گا۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہاکہ تمام ملکوں کیلئے سیاح اس ویزا کو کثیرجہتی مقاصد کیلئے استعمال کرسکیں گے،یواے ای میں سالانہ 2 کروڑ10لاکھ سیاح آتے ہیں،ہم یواے ای کو سیاحوں کیلئے ایک بین الاقوامی منزل بنانا چاہتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات

مزید : صفحہ آخر


loading...