دراز کا 2020ء کے آغاز کیساتھ صارفین کے تجربہ اور اپنے آپریشنز کو بڑھانے کا عزم

دراز کا 2020ء کے آغاز کیساتھ صارفین کے تجربہ اور اپنے آپریشنز کو بڑھانے کا عزم

  



لاہور(پ ر)سال 2019ء کے دوران دراز نے ایک مضبوط ای کامرس لاجسٹکس انفراسٹرکچر قائم کیا، 30 ہزار سے زائد سیلرز کو تعلیم دی اور بااختیار بنایا اور صارفین کو 10 ملین مصنوعات کے کیٹلاگ تک رسائی فراہم کی۔ ایک سال کی بے مثال تکنیکی جدت اور ترقی کے بعد پلیٹ فارم صارفین کے تجربہ اور ایکسپریس ڈلیوریز کے پیمانے کو مزید بڑھانے کی جانب گامزن ہے۔ سال 2020ء میں دراز کا مشن اپنے آپ کو ایک تفریحی پلیٹ فارم کے طور پر قائم کرنا ہے۔ سال 2019ء میں پاکستان کی پہلی لاجسٹکس کمپنی دراز ایکسپریس (DEX) کو خاص طور پر ای کامرس آپریشنز کے لئے تیار کیا گیا جس نے کامیابی سے اپنے آپریشنز میں اضافہ کیا اور ملک بھر میں اپنی مضبوط ساکھ قائم کی۔ جنوری اور نومبر کے دوران DEX نے 7.1 ملین پیکیجز ترسیل کئے۔ 20 شہروں میں 1500 ڈیکس ہیروز کی موجودگی کے ساتھ ڈلیوری کے وقت میں ایک سے دو دن تک کی کمی واقع ہوئی۔ 

سال 2020ء میں دراز کی ترجیح 24 گھنٹے کے اندر صارفین کے آرڈرز کی تکمیل کیلئے ایکسپریس ڈلیوری کو بڑھانا ہے۔ ایکسپریس ڈلیوری Fullfilled by Daraz کے طور پر پہلے ہی موجود ہے۔ یہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں قائم دراز کے چار ویئر ہاؤسز کی جانب سے شروع کی گئی بھرپور پریمیم سروس ہے اور سال 2020ء کے لئے دراز کا مقصد اس کیٹیگری میں آنے والی مصنوعات کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔  

ایک مضبوط لاجسٹکس انفراسٹرکچر کے قیام کے علاوہ دراز نے دراز یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جو ایک آن لائن پورٹل ہے جس کے ذریعے 30 ہزار نئے اور موجودہ سیلرز کو ای کامرس آپریشنز کے بارے میں بلا معاوضہ تعلیم فراہم کی گئی۔ سیلرز کو بااختیار بنانے اور ان کے آن لائن کاروبارکو بڑھانے میں مدد کے لئے وسیع البنیاد ٹیوٹوریلز میں مصنوعات کی قیمتوں، پیکنگ اور کسٹمر سروس پر توجہ دی گئی ہے۔ فوری پیغامات کی خصوصیت کے اجراء کے ساتھ دراز، سیلرز کو صارفین کی جانب سے شروع کی گئی چیٹ میں شامل ہونے کی اجازت دیتا ہے۔ آئندہ سالوں میں سیلرز کی تعلیم پر توجہ میں اضافہ کے ذریعے دراز کا مشن صارفین کے تجربہ کو مزید بڑھانا ہے۔ 

مزید : کامرس