تجارتی خسارہ 30.6فیصد کم ہو گیا:وزارت تجارت

تجارتی خسارہ 30.6فیصد کم ہو گیا:وزارت تجارت

  



کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران تجارتی خسارے میں 30.6 فیصد اور درآمدات میں 17 فیصد کمی جبکہ برآمدات میں 3.21فیصد اضافہ ہواہے۔تفصیلات کے مطابق ملکی تجارتی کھاتے میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے ذرائع وزارت تجارت کے مطابق رواں مالی سال 2019-20کے پہلے چھ ماہ(جولائی تادسمبر) کے دوران تجارتی خسارہ 5ارب 12کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کمی کے ساتھ 11 ارب 64 کروڑ 20لاکھ ڈالرز رہا جو گذشتہ سال اسی عرصے میں 16ارب 77 کروڑ10لاکھ ڈالرز تھا۔جولائی تادسمبر 2019 کے دوران درآمدات 4ارب 77کروڑ ڈالرز کمی کے ساتھ 23ارب 18کروڑ 20لاکھ ڈالرز رہیں.ذرائع وزارت تجارت کے مطابق جولائی تا دسمبر درآمدات میں 17فیصد کمی ریکارڈ کی گئی. رواں مالی سال پہلے6ماہ میں درآمدات کاحجم23ارب18کروڑ20لاکھ ڈالر رہا۔گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں درآمدات کا حجم27ارب95کروڑ50لاکھ ڈالر تھا۔وزارت تجارت کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملکی برآمدات میں مجموعی طور پر3.21فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔برآمدات 35کروڑ90لاکھ ڈالرز اضافے کے ساتھ 11ارب 54 کروڑ ڈالرز رہیں جو گذشتہ مالی سال اسی عرصے میں 11ارب 18کروڑ10 لاکھ ڈالرز تھیں۔

مزید : کامرس


loading...