جاز کا فائیوجی نیٹ ورک کااسلام آباد میں کامیاب تجربہ

جاز کا فائیوجی نیٹ ورک کااسلام آباد میں کامیاب تجربہ

  



لاہور(پ ر)جاز (Jazz)نے موبائل ٹیکنا لوجی 5G کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیاہے۔ پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے کے لئے، جاز کے 5G ٹرائلز کا مقصد،نیٹ ورک کی کارکردگی میں بہتری کی جانچ کرنا تھا۔پاکستان میں 5G لانچ ہونے پرجاز (Jazz) صارفین کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ یہ ٹرائلز اسلام آباد میں  واقع جاز (Jazz)کے ڈیجیٹل ہیڈ کوارٹرز میں کئے گئے، جہاں ایچ ڈی وائس اور ویڈیو کالز کے ساتھ 1425 ایم بی پی ایساوسطا ڈاؤن لوڈ سپیڈاور 68 ایم بی پی ایس اپ لوڈ کی رفتار حاصل کی۔ اس موقع پرجاز (Jazz)کے سی ای او عامر ابراہیم نے 5G کے کامیاب تجربے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ، ”ہم ابتدائی 5G ٹرائلز سے خوش ہیں اور جب بھی حکومت کی طرف سے یہ عمل شروع کیا جاتا ہے تو ہم پاکستان بھر میں تیز رفتارٹیکنا لوجی کو لانے کے لئے تیار ہیں۔ ایسے اقدامات،ڈیجیٹل پاکستان کے لئے ہماری وابستگی کو ظاہر کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم جدید ترین موبائل ٹیکنا لوجی کی تعیناتی میں سب سے آگے رہے ہیں“۔ جاز (Jazz)کے سی ٹی او خالد شہزاد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، ”5Gآزمائش کا کامیاب تجربہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کیونکہ ہم نے عوام کو جدید ترین ٹیکنالوجیز فراہم کرنے کے لئے ہمیشہ کوشش کی ہے۔ہمارا نیٹ ورک پورے پاکستان میں پھیل گیا ہے اور ایک بار جب ملک میں 5G کے تجارتی لانچ کے لئے پہلے سے لازمی شرائط طے ہوجائیں گی تو، جاز (Jazz) اس بات کو یقینی بنائے گا۔

 اس تیز رفتارٹیکنالوجی سے فائدہ حاصل کرنے میں کوئی پیچھے نہیں رہ جائے۔“

جاز (Jazz) پہلے ہی پاکستان کا تیز ترین موبائل نیٹ ورک ہے، جسے اوکلا(Okala) نے اپنے اسپیڈ ٹیسٹ ایوارڈ کے ذریعہ تصدیق کی۔جاز (Jazz) نے یہ ایوارڈ مسلسل تین بار جیتا ہے۔ ان نتائج کا اعلان اوکلا (Okala)نے پاکستان کے تمام بڑے موبائل آپریٹرز کے اسپیڈٹیسٹ کو موازنہ کرنے کے بعد کیا۔ جاز (Jazz)عوام کو فائدہ پہنچانے کے لئے ماحولیاتی نظام کی ترقی کے نفاذ کی بھی سربراہی کر رہا ہے۔

مزید : کامرس