رئیل می کاپاکستان میں پہلا سال کامیابی سے مکمل‘ ترقی کی شرح 600 فیصد رہی

رئیل می کاپاکستان میں پہلا سال کامیابی سے مکمل‘ ترقی کی شرح 600 فیصد رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تیزی سے ترقی کرتے ہوئے نوجوانوں کے پسندیدہ اسمارٹ فون برانڈ رئیل می (realme) نے پاکستان  میں کامیابی سے اپنا پہلا سال مکمل کر لیا ہے۔ رئیل می کی کامیابی کے پیچھے اس کا مارکیٹ میں جرأتمندی اور مستعدی کے ساتھ،باکفایت قیمتوں میں،جدید ترین خصوصیات کے حامل نئے فونز متعارف کرا نا ہے۔برانڈ نے،پاکستان میں، اپنی کامیابی کا سفرکا آغاز 2جنوری، 2019ء کوrealme Pro 2 اور C1 realme  کے تعارف سے کیا تھا۔اس  موقع پر رئیل می کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر، ہاروے ہی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:”گزشتہ ایک سال کے دوران اپنے مداحوں کی غیر معمولی سرپرستی پر ہم اْن کے حقیقی معنوں میں شکرگزار ہیں۔ لہٰذا اپنی پہلی سالگرہ کا جشن منانے اور مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کی غرض سے ہم نے زبردست تحائف کا اعلان کیا ہے۔اپنے مداحوں کی مسلسل سرپرستی اورخیر خوہی کے ذریعے رئیل می نے حال ہی میں ایک عظیم سنگ میل عبور کیا ہے۔
 اور اسے کاؤنٹرپوائنٹ (Counterpoint)نے، سنہ 2019ء میں،دنیا کا تیزی سے ترقی کرتا ہو ا اسمارٹ فون برانڈ تسلیم کیا۔یہاں پاکستان میں، ہم اپنے مداحوں کو، ایک لمبی جست
 (leap-forward) کا موقع  فراہم کرنے کی غرض سے،مسلسل بہترین مصنوعات اور تجربہ پیش کرتے رہیں گے۔“


گزشتہ برس پاکستان میں داخلے کے وقت سے ہی رئیل می کی ٹریجکیٹری غیرمعمولی رہی ہے۔اس عرصے کے دوران رئیل می کی اپروچ نہ صرف جارحانہ رہی ہے بلکہ اس نے بجٹ اسمارٹ فونز سے لے کر مڈ رینج تک، انتہائی پر کشش تصریحات کے ساتھ باکفایت قیمتوں میں اسمارٹ فونز متعارف کرائے ہیں۔اپنے  مدمقابل فریقوں کے مقابلے میں  
جارحانہ قیمتوں میں پاور فل ہارڈ ویئر والے اسمارٹ فونز کی فروخت کے ذریعے رئیل می نے اپنا نام خود بنایا ہے۔


رئیل می کو پاکستان میں معروف ٹیکنالوجی میگزین،فون ورلڈ کی جانب سے  Fastest Growing Smartphone Brand of 2019 کا اعزاز بھی مل چکا 
ہے۔


پاکستانی نوجوانوں کے انتہائی پسندیدہ اسمارٹ فون برانڈ رئیل می نے تیزی سے موجودہ پلیئرز سے اپنا مارکیٹ شیئر حاصل کیا ہے اورانتہائی مقبول برانڈز میں سے ایک برانڈ بن گیا ہے۔بارہ ماہ قبل، پاکستانی مارکیٹ میں اپنے داخلے کے وقت سے رئیل می پہلے ہی، مختلف قیمتوں میں، فلیگ شپس سے رجحان ساز میڈ رینجرز تک  9 پروڈکٹس متعارف کراچکا ہے جنہیں خصوصی طور پر نوجوانوں کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ آئندہ مہینوں میں،رئیل می اب رئیل می کلاسک (realme classic) کی سیریز میں اپنی پروڈکٹس کی آئندہ نسل متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔رئیل می یہ ثابت کر رہا ہے کہ اس نے، صدر کمپنی کے مقابلے میں، اپنی ترقی کے لیے انتہائی عمودی ٹریجیکٹری کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور اس کے لیے اس کی توجہ کا مرکز نوجوان طبقہ ہے۔

مزید :

کامرس -