بارشوں سے زراعت‘ انسانی صحت پر مفید اثرات مرتب ہونگے‘ ماہرین

بارشوں سے زراعت‘ انسانی صحت پر مفید اثرات مرتب ہونگے‘ ماہرین

  



لاہور(جنرل رپورٹر) ماہرین صحت  و زراعت نے حالیہ بارشوں کو انسانی صحت اور فصلوں کے لیے انتہائی سود مند قرار دیا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے سموگ  کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اور جاری جلدی امراض بچوں میں الرجی گلے کی خرابی چھاتی کی انفیکشن جیسے امراض میں بھی کمی آئے گی جبکہ ماہرین زراعت کا کہنا ہے کہ فصلوں پر اس بارش کے بہت ہی اعلی قسم کے اثرات مرتب ہوں گے  اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے  میڈسن  کے ماہر ڈاکٹروں  پروفیسر محمد عمران  پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد کھوکھر  پروفیسر ڈاکٹر کفایت اللہ ملک نے کہا کہ خشک سردی کی وجہ سے گھر گھر میں لوگ گلے سانس کی الرجی  آنکھوں کے امراض  دمہ اور سانس کی بیماریاں بڑھ گئی تھی ہزاروں لوگ اس میں روزانہ مبتلا ہو رہے تھے اب شروع ہونے والے بارشوں کے سلسلہ سے ان بیماریوں میں بڑی حد تک کمی واقع ہو جائے گی اور سردی کا زور بھی ٹوٹے گا بچے خشک سردی سے زیادہ متاثر ہوئے تھے ان کے بعد میں بڑی حد تک کمی آجائے گی تاہم سردی کی شدت میں بھی کمی واقع ہوگی اس سے موسمی بیماریوں کا ایک دم سے ختم ہو جائے گا۔ زرعی ماہرین ابراہیم مغل ڈاکٹر امان بلوچ ڈاکٹر نبیلہ آصف کھرل نے کہا کہ حالیہ بارشیں فصلوں کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوگی اور ڈاکٹر ارشاد خان بلوچ سے بات کی تو انھوں نے کہا کہ خشک سردی سے فاصلوں پر خصوصا مسور ٹماٹر مٹر جو اور گندم کی بواء جو برانی علاقوں میں ہونی ہے ان کے لیے یہ باتش سونا ثابت ہو گی۔

مزید : کامرس