خطے میں امن قائم رکھنے کیلئے اندرونی اتحاد بہت ضروری،فیاض چوہان

خطے میں امن قائم رکھنے کیلئے اندرونی اتحاد بہت ضروری،فیاض چوہان

  



لاہور(این این آئی) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے اندرونی اتحاد بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے نظریاتی و سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پاکستان دوسروں کی جنگوں میں پہلے ہی ستر ہزار جانیں قربان کر چکا ہے اور اب مزید جانی و مالی نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

فیاض الحسن چوہان

مزید : صفحہ اول


loading...