جلد گیس کی تلاش کیلئے 18بلاکس کی بولی کرا رہے ہیں،عمر ایوب
کوئٹہ (آن لائن)وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہم جلد ملک میں مقامی گیس کی تلاش کیلئے 18 بلاکس کی بولی کرا رہے ہیں ہمیں ایل پی جی ایئر مکس لگاتے وقت دیکھنا ہو گا اس کی وصولی کیسے ہونی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کااجلاس سینیٹر محسن عزیز کی صدارت ہوا جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے بھی شرکت کی بلوچستان کے سینیٹرز نے ایل پی جی ایئر مکس گیس مہنگا ہونے کے بیان پر واک آؤٹ کیا چیئرمین کمیٹی نے ناراض اراکین کو منا کر واپس لے آئیں وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب نے کہا کہ بلوچستان میں ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ کی توای سی سی منظوری دے چکی ہے اس سال ہم نے سسٹم میں 12 فیصداضافی گیس شامل کی ہے ایل پی جی ایئرمکس سیگیس کی قیمت 4سے5ہزارروپیفی ایم ایم بی ٹی یومیں پڑیگی ہم جلد ملک میں مقامی گیس کی تلاش کیلئے 18 بلاکس کی بولی کرا رہے ہیں ہمیں ایل پی جی ایئر مکس لگاتے وقت دیکھنا ہو گا اس کی وصولی کیسے ہونی ہے اگلے ماہ سے سوئی سدرن میں سی این جی سیکٹرکومکمل گیس ملناشروع ہوجائیگی یہ خطوط سوئی سدرن کومختلف گیس فیلڈزسے پائپ بچھانے کیلئے راستہ دینے سے متعلق تھے مجھے اجازت دی جائے ایک اوراجلاس میں بھی جاناہے چیئر مین کمیٹی محسن عزیز نے کہا کہ کمیٹی میں غلط بیانی نہ کریں، یہ زمین مارچ 2019میں دی جا چکی ہے بلوچستان میں ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ کی توای سی سی منظوری دے چکی ہے کیاسوئی سدرن دالبندین اورچاغی میں ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ تنصیب کا وقت دے سکتی ہے سوئی سدرن حکام نے بتا یا کہ دالبندین میں ابھی زمین نہیں ملی سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ اس کامطلب ہے کہ آپ بلوچستان کوگیس نہیں دیناچاہتے عمر ایوب کے ایل پی جی ایئرمکس گیس مہنگا ہونے کے بیان پربلوچستان کے سینیٹرز نے واک آؤٹ کیا واک آؤٹ کرنیوالوں میں کہدابابر،ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی اورمیریوسف بادینی تھے چیئرمین کمیٹی ناراض اراکین کومناکرواپس لے آئے سینیٹر میر محمد یوسف بادینی نے کہا کہ بلوچستان میں ایل پی جی ایئرمکس لگانے سے متعلق سوئی سدرن غیرسنجیدہ ہے ہم نے آپ کی تقریرسنی،آپ ہمیں بھی سنیں۔
عمر ایوب