بہت جلد حکومت کا خاتمہ ہو جائے  گا، مولانا فضل الرحمان

 بہت جلد حکومت کا خاتمہ ہو جائے  گا، مولانا فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(آن لائن)جمعیت علماء اسلام ضلع مردان کے وفد نے پارٹی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور انہیں مردان کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔وفد کی قیادت ضلعی امیر مولانا محمد قاسم نے کی جبکہ وفد میں ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصرالدین، مولانا حجت اللہ،مولانا صادق حسین حسرت اور عصمت اللہ شامل تھے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے مولانا محمد قاسم نے بتایاکہ پورے ضلع میں جمعیت علماء اسلام کے حکومت مخالف پروگرامات تیزی کے ساتھ جاری ہے۔اور ہر بدھ کے روز ایک تحصیل میں حکومت مخالف مظاہرہ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یونین کونسل کی سطح پر عظمت قرآن کانفرنس بھی منعقد کئے جا رہے ہے۔پارٹی کے مرکزی مولانا فضل الرحمان نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک فیصلہ کن موڑ پرآ گئی ہے اور بہت جلد سیلکٹیڈ حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ آرمی ایکٹ کے حوالے سے پارٹی کا موقف واضح ہے۔قومی اسمبلی اور سینٹ میں آرمی ایکٹ کی مخالفت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ جعلی پارلیمنٹ سے بل منظور کرناکسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔امریکہ اور ایران کے تنازعے کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ایران اورامریکہ کے جنگ سے خطے میں برے اثرات مرتب ہونگے۔ 
 مولانا فضل الرحمان

مزید :

صفحہ اول -