وزیر اعلیٰ محمود خا ن سے نئے آئی جی پی  ثناء اللہ عباسی کی ملاقات

وزیر اعلیٰ محمود خا ن سے نئے آئی جی پی  ثناء اللہ عباسی کی ملاقات

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان سے نئے تعینات ہونے والے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ثناء اللہ عباسی کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس خیبرپختونخواکو صوبے میں موثر پولیسنگ کے مربوط نظام پر اپنے وژن سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران محکمہ پولیس کے مسائل اور اُن کے حل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کا  امن و امان اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مثالی کردار رہا ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس پورے ملک میں ایک مثالی پولیس فورس ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔ صوبائی حکومت صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کی تحفظ یقینی بنانے کیلئے محکمہ پولیس کے ساتھ ہر قسم کا تعاون یقینی بنائے گی۔ محکمہ پولیس نے پہلے بھی صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے قربانیاں دی ہیں اور آگے بھی عوام کی توقعات کے مطابق کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کر ے گی۔ 

مزید : صفحہ اول