سرائے نورنگ میں موسم سرما کی پہلی بارش،کسانوں میں خوشی 

سرائے نورنگ میں موسم سرما کی پہلی بارش،کسانوں میں خوشی 

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ضلع لکی مروت میں گزشتہ دو روز سے جاری موسم سرما کی بارش سے کسانوں میں خوشی کی لہردوڑگئی جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیاجس کے با عث شہری گھروں تک ہی محدود رہ گئے تفصیلات کے مطابق کوئی ایک عرصہ سے دیگر علاقوں کی طرح ضلع لکی مروت کے طول و عرض میں بھی بارش نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی کا سماء تھاجس کے باعث ایک طرف شہر یو ں کو نزلہ زکا م اور کا نسی سمیت مختلف قسم کی بیما ریو ں کو سا منا تھاجبکہ دوسری طرف با رش نہ ہو نے کی وجہ سے گندم اور چنا سمیت مختلف قسم کی فصلیں تبا ہی کے دہا نے پر کھڑی تھی تا ہم گذ شتہ ملک کے مختلف حصوں کی طر ح یہا ں لکی مروت میں بھی پچھلے دو روز سے با رش جا ری ہے جس سے سردی کی شدت میں خا طر خواہ اضافہ ہو گیا تاہم دوسری جانب نورنگ شہراورلکی شہرمیں نکاسی آب کے ناقص انتظا مات کی بدو لت شہر یو ں کو شدید مشکلا ت کا سا منا ہے زراعت کے شعبے سے وا بستہ افراد کا کہنا ہے کہ گندم اورچناسمیت کئی فصلیں کھڑی ہیں اور یہ کسانوں کی سال بھر کی کمائی ہو تی ہے وقت پر بارش نہ ہونے کی وجہ سے ہماری سال بھر کی محنت ضائع ہو جا تی ہے انہوں نے موجودہ وقت میں بارا ن رحمت کوفصلوں کے لئے مفیدقراردیدیا۔

مزید : صفحہ اول