خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا،صوبائی وزراء نے سوالات کے جوابات دیئے

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا،صوبائی وزراء نے ...

  



پشاور(نیوز رپورٹر) خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر مشتاق احمد غنی کی صدارت میں ایک گھنٹہ کی تاخیر سے شروع ہوا،وقفہ سوالات میں ارکان اسمبلی نگہت اورکزئی،سراج الدین خان،ثوبیہ شاہد،نعیمہ کشور،محمد علی ترکئی،عنایت اللہ خان،صاحبزادہ ثناء اللہ،صلاح الدین اور فیصل زیب خان نے محکمہ اطلاعات،محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم،توانائی وبرقیات کی کارکردگی سے متعلق سوالات کئے،صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی،حاجی قلندر لودھی،ضیاء اللہ بنگش اور کامران بنگش نے جوابات دیئے۔ 

مزید : صفحہ اول