شانگلہ میں ایک دن وقفہ کے بعد برف باری ایک بار پھر شروع

شانگلہ میں ایک دن وقفہ کے بعد برف باری ایک بار پھر شروع

  



ا لپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ میں ایک روز وقفے کے بعد وادی میں شدید برف باری جاری، الپوری مینگورہ مین شاہراہ کی صفائی صحیح نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں راہ گیروں کومشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہیں۔انتظامیہ۔ این ایچ اے اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو شاہراؤں پر برف کی صفائی کے کام غائب۔صفائی تاخیر کا شکار۔وادی نے برف کی سفید چادر اڑ لی ہیں، برف باری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں کی امد شروع ہوگئی،برف باری سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا،کئی سڑکوں پر سلائیڈنگ -برف باری والے علاقوں میں مواصلاتی نظام چوتھے روز بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا،موبائل سگنل ڈراپ،ٹیلی فونک رابطہ منقطع- کئی علاقوں میں بجلی ٹرپ- پہاڑوں پر برف باری کے بعدوادی میں ٹھنڈ کا راج شروع،یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ،بالائی علاقوں میں برف جمنے سے نظام زندگی متاثر،بالائی علاقوں کے بعض لنکس سڑکیں بندہوگئی۔شدید برف باری اور سوختی لکڑی کی قلت عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا- شانگلہ کا صدرمقام الپوری میں ہو کا عالم۔پیرکو شدید برف باری کے بعدالپوری میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی،کئی علاقوں میں بجلی لائن ٹوٹ گئی۔ جمعرات کی شام سے شروع ہونے والی بارشوں اور برف باری کا یہ سلسلہ تین روزرہنے کے بعد ہفتہ کی شام تک جاری رہا،اتوارکو موسم ابر الودرہنے کے بعد پیر کو دوبارہ سلسلہ شروع ہوگیا جو ائندہفتے تک وقفے وقفے تک جاری رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی- شانگلہ ضلع بھر میں بارش جبکہ پہاڑی سلسلوں اوربالائی علاقوں میں برف باری چوتھے روز پیرکو بھی جاری رہی،الپوری،لیلونئی،پیرخانہ،بلکانئی،اولندر،اجمیر، یخ تنگی،شانگلہ ٹاپ سمیت دیگر بالائی علاقوں کے پہاڑی سلسلوں چانگا سر،مان سر،سپین سر،یخ کنڈو،تخت برہ خان،شلخو سر پر برف باری ہوئی جبکہ بشام،چکیسر،پورن،مارتونگ کے علاقوں میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،سردی کے شدت میں اضافہ سے کاروباری مراکزبند رہی جبکہ سرکاری دفاتر میں بھی حاضری معمول سے کم تھی۔ مسلسل بارش اور برف باری سے ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے سو ختی لکڑی کی قلت سے اہلیان علاقہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،برف باری کے بعد وادی میں درختوں نے سفید چادر اڑلئے ہیں۔۔

مزید : صفحہ اول