جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد کے بچھڑے ہوئے 7 برس بھیت گئے 

جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد کے بچھڑے ہوئے 7 برس بھیت گئے 

  



پبی (نما ئندہ پاکستان)جماعت اسلامی پاکسان کے سابق امیرقاضی حسین احمد کو بچھڑے 7سال ہو گئے جماعت اسلامی کے تیسرے امیر قاضی حسین احمد کا انتقال۔چھ جنوری  2013 میں ہوا تھاتفصیلات کے مطابق  جماعت اسلامی پاکستان (جے آئی پی) کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی سات ویں برسی آج منائی جا رہی ہے،ان کا انتقال 2013 میں ہوا تھا۔وہ1938 میں ضلع نوشہرہ کے گاؤں زیارت کاکا صاحب میں پیدا ہوئے، ان کے والد مولانا قاضی محمد عبدالرب ایک ممتاز عالم دین تھے، جو اپنے علمی رسوخ اور سیاسی بصیرت کے باعث جمعیت علمائے ہند صوبہ سرحد (موجودہ خیبر پختونخوا) کے صدر چْنے گئے تھے۔قاضی حسین احمد 10 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے، ان کے بڑے بھائی ڈاکٹر عتیق الرحمٰن اور مرحوم قاضی عطاء  الرحمٰن اسلامی جمعیت طلبہ میں شامل تھے قاضی حسین احمد بھی اپنے بھائیوں کے ہمراہ اسلامی جمعیت طلبہ (ا?ئی جے ٹی) کی سرگرمیوں میں شریک ہونے لگے، لٹریچر کا مطالعہ کیا اور یوں جمعیت سے وابستہ ہوئے انہوں نے ابتدائی تعلیم گھر پر اپنے والد مولانا قاضی محمد عبدالرب سے حاصل کی، پھر پشاور کے اسلامیہ کالج سے گریجویشن کی اور پشاور یونیورسٹی سے جغرافیہ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، بعد از تعلیم وہ سیدو شریف میں جہانزیب کالج میں بحیثیت لیکچرار تعینات ہوئے اور وہاں 3 برس تک پڑھاتے رہے جماعت اسلامی کی سرگرمیوں اور اپنے فطری رحجان کے باعث وہ ملازمت جاری نہ رکھ سکے اور پشاور میں اپنا کاروبار شروع کر دیا، جلد ہی وہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر منتخب ہوئے دوران تعلیم اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان میں شامل رہنے کے بعد قاضی حسین 1970 میں جماعت اسلامی کے باقاعدہ رکن بنے جماعت اسلامی پشاور (شہر) کے امیر رہنے کے بعد قاضی حسین احمد کو صوبہ سرحد کی امارت کی ذمہ داری سونپی گئی وہ 1978 میں جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل بنے اور 1987 میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر منتخب کر لیے گئے، اس کے بعد وہ چار مرتبہ مزید (1999، 1994، 1992، 2004) امیر منتخب ہو ئے قاضی حسین احمد 1985 میں 6 سال کے لیے سینیٹ کے ممبر منتخب ہوئے،1992 میں وہ دوبارہ سینیٹرمنتخب ہوئے، تاہم انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے بعد ازاں سینیٹ سے استعفٰی دے دیا 2002 کے عام انتخابات میں امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے رکن منتخب ہوئے۔

مزید : صفحہ اول