سندھ حکومت نے گڈز ٹرانسپورٹ کے مطالبات کو جائز قرار دے دیا

سندھ حکومت نے گڈز ٹرانسپورٹ کے مطالبات کو جائز قرار دے دیا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے گڈز ٹرانسپورٹ کے مطالبات کو جائز قرار دے دیا۔ وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کے اکثر مطالبات جائز ہیں جن کی ہم حمایت کرتے ہیں۔ وفاق گڈز ٹرانسپورٹ کے مطالبات پر غور کرے اور ہڑتال ختم کروائے، وفاقی حکومت عدالتی حکم مانے اور ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کرے۔انہوں نے کہا کہ وفاق ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی کو سینٹرلائز کرے۔ لائسنس کا حصول آسان تیز اور بدعنوانی سے پاک کیا جائے۔ تمام صنعتکار وں کا کاروبار گڈزٹرانسپورٹ سے رواں دواں ہے۔ وزیراعظم  فی الفور ان کا مسئلہ حل کریں۔ ملکی اور بین الاقوامی ترسیلات رکنے سے ملک کا ہی بہت نقصان ہورہا ہے۔ وزیراعظم اپنے طور پر فوراً مسئلہ حل کروائے۔

مزید : صفحہ اول


loading...