بارش کے بعد سردی پی پی چیئرمین  کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی

  بارش کے بعد سردی پی پی چیئرمین  کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) بارش کے بعد سردی پی پی چیئرمین کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع گفتگو بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ ان کا وہ بیان ہے جس میں وہ سندھ کے شہرسکھر کی سردی بڑھنے کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا آپ نے اخباروں میں بھی پڑھا ہوگا، ہم نے سکھر میں سردی کا پچیس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔بلاول کے اس بیان کے ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہے ہیں اور ان کی میمز بنائی جارہی ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...