گورنرسندھ عمران اسماعیل سے  چین کے قونصل جنرل کی ملاقات

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے  چین کے قونصل جنرل کی ملاقات

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چین کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل Mr. Li Bijian نے ڈ پٹی قونصل جنرل Mr. Chen Xiaodongاور پریس اتاشی Mr. Zhang Zhaokun کے ہمراہ گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جاری صورتحال، پاک چین دوطرفہ سفارتی تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت، پورٹ قاسم پر تعمیر ہونے والے کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبہ سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چین کے قونصل جنرل نے گورنرسندھ کو پورٹ قاسم پر تعمیر کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سی پیک منصوبہ کے تحت پورٹ قاسم پرکوئلہ سے بجلی پیدا کرنے والا اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ مئی2015 ء میں شرو ع ہوا اور اپریل 2018 ء میں 1912ملین ڈالرز کی تخمینی لاگت سے مکمل ہوا،یہ منصوبہ اپنی استعداد کے مطابق 1320 میگا واٹ بجلی پیدا کررہا ہے۔ قونصل جنرل نے گورنرسندھ کو منصوبہ کے دورہ کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ سی پیک کے تحت مکمل ہونے والے منصوبے ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم ثابت ہورہے ہیں اور یہ منصوبے پاک چین دوطرفہ مستحکم تعلقات کی واضح دلیل بھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کے سرمایہ کاروں کی صوبہ کے مختلف شعبوں میں دلچسپی خوش آئند ہے اس ضمن میں چین کی صنعتوں کو بھی پاکستان بالخصوص صوبہ کی صنعتوں کے ساتھ اشتراک کی دعوت دیتا ہوں کیونکہ چین کی صنعتوں کے اشتراک سے دوطرفہ بھرپور فائدہ یقینی ہے۔ قونصل جنر ل نے کہا کہ پاک چین دوستی نہ صرف حکومت بلکہ عوامی سطحی پر بھی قائم ہے خواہش ہے کہ پاکستان کی معیشت کو مزید مستحکم کریں۔ 

مزید : صفحہ اول