کراچی، بغدادی سے گینگ وار کا اشتہاری پکڑا گیا
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے بغدادی سے اشتہاری ملزم پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بغدادی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مفرور اشتہاری ملزم صدام کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم صدام بلوچ غیر قانونی اسلحہ کیس میں اشتہاری ہے، ملزم کا تعلق گینگ وار سے ہے جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔