پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ فیصل اختر کا نیا البم ریلیز ہوگیا

پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ فیصل اختر کا نیا البم ریلیز ہوگیا

  



کراچی(پ ر)امریکی شہر ڈیلاس میں رہائش پذیر پاکستانی نژاد گلوکارہ فیصل اختر نے اپنے وطن سے سچی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے نئے البم ”ریوائیول“ کاگزشتہ روز افتتاح کردیا، تقریب کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی،فیصل اختر کے نئے البم میں تیار کیے گئے گیت سننے والے کی روح میں اترجاتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ البم نئے سال کا تحفہ ہے جو موسیقی سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیے کافی کچھ لیے ہوئے ہے،میوزیکل البم میں چھ نغمے ہیں جس میں جانے والے،آ پاس آ،نینا والے،تجھے آسمان سے،الوداع، عشق سیاں شامل ہیں۔ البم میں موسیقی سننے والوں کے لیے صوفی،بھنگڑا اور رومانس سب ہی کچھ موجود ہیں، یہ نایاب البم فیصل اختر کی آواز میں ہے،اس کی دھنیں بھی ان کی اپنی کمپوزیشن میں ہیں،گلوکار فیصل اختر15 برس سے امریکہ میں موسیقی سے وابستہ ہیں اور پاکستان کا روشن پہلو اجاگر کرنے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ ان کے اس البم کا مقصد پاکستانی موسیقی کو دنیا بھر میں متعارف کراکے مقام دلانا ہے، افتتاح کے موقع پر معروف گلوکاروں محمد علی شہکی،سلیم جاوید،بابر حسین،حسن جہانگیر،ریمو،عدنان جیلانی موجود تھے، اس کے علاقوں شہر کے مقررین اور صحافیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کرکے البم متعارف کرانے پر فیصل اختر کو مبارکباد پیش کی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...