جیل قوانین میں بہتری کیلئے کام کررہے ہیں،سید ناصر حسین شاہ

جیل قوانین میں بہتری کیلئے کام کررہے ہیں،سید ناصر حسین شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کے زیر اہتمام محکمہ جیل خانہ جات حکومت سندھ کے تعاون سے جیلوں میں قید نوجوان قیدیوں کی فلاح و بہبوت اور تربیتی پروگرام کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت جیل قوانین میں بہتری کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے سماجی وفلاحی اداروں کے تعاون سے اسے مزید فعال بنا نے کی کوششیں کررہے ہیں انہوں نے نوجوان قیدیوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ انہیں تربیت دیکر ہنر مند بنا نے کے حوالے سے اسپارک کے اقدامات کی تعریف کی جنہوں نے حال ہی میں موٹر سائیکل میکنیک کی ٹرینک کے حوالے سے تربیتی پروگرام کا اغاز کیا ہوا ہے یہ ایک مثبت اقدام ہے جب جیل میں قید نوجوان قید سے رہائی حاصل کریں تو انہیں باعزت روزگار کماسکیں اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات نصرت مگن نے کہاکہ جیلوں میں ہر ممکن سہولیات قیدیوں کو فراہم کی جارہی ہے جیل کے ماحول کو بہتر بنا نے کے لئے پر عزم ہیں انہوں نے کہاکہ جیلوں میں اس طرح کے فلاحی کاموں سے قیدیوں کی ذہنیت بھی بدلے گی ان کو زندگی گزارنے کی درست سمت ملے گا اجلاس سے اپنے خطاب میں ایگزیگٹیو ڈائریکٹر اسپارک سجاد چیمہ نے بتا یا کہ اسپارک تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم ہے جبکہ پچھلے کئی سالوں سے اسپارک مختلف انداز میں خدمت کررہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسپارک نے صوبے کے تمام جیلوں کے نظام میں بہتری پیدا کی ہے پروجیکٹ منیجر اسپارک شمائلہ مزمل کا کہنا تھا کہ اسپارک سندھ میں سروے کے مطابق جیلوں میں دہشت گرد تنظیمیں نفرت اور انتہا پسندی پیدا کرتی ہیں جیلوں میں جس سے جرائم میں مزید اضافہ ہوتا ہے اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے جیلوں میں نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لئے تربیت پروگرام شروع کیا ہے اس موقع پر اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے انسانی حقوق ویر جی کوہلی،PTIکی رکن سندھ اسمبلی سدرا عمران،کاشف مرزا،شیبا حسن آئی جی جیل ویمن،بزنس مین،جرنلسٹ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں۔

مزید :

صفحہ آخر -