معصوم کشمیریوں کو ان کے گھروں میں محصو ر کر دیا گیا ہے، نجیب ہارون

  معصوم کشمیریوں کو ان کے گھروں میں محصو ر کر دیا گیا ہے، نجیب ہارون

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اورقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسسنگ وتعمیرات کے چیئرمین نجیب ہارون نے کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت کے حوالے سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیئے سنگین خطرات پیدا کررہی ہے،بھارتی حکومت انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر کے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور سفاکیت کی کاروائیاں بھارت کو عالم دنیا میں تنہا کردیں گی، ان خیالات کااظہارا نہوں نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے موقع پر حلقہ این اے 256کے مرکزی دفتر سے جاری کردہ بیا ن میں کیا، نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ ان دنوں میں کشمیر سے افسوس ناک خبریں موصول ہو رہی ہیں، معصوم کشمیریوں کو ان کے گھروں میں محصور کر دیا گیا ہے، کشمیر میں ہونے والے مظالم پر ہر انسان کا دل صدمے سے دو چار ہے، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،انسانی حقوق کے اداروں کو چاہیئے کہ وہ اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور مسئلہ کشمیر کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں

مزید : صفحہ آخر