اے پی این ایس کا محمدذوالقرنین کے انتقال پر اظہار تعزیت

  اے پی این ایس کا محمدذوالقرنین کے انتقال پر اظہار تعزیت

  



کراچی (پ ر)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمیدہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے روزنامہ بھکر ٹائمز بھکر کے پبلشر محمد ذوالقرنین سکندرکے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔اے پی این ایس کے اراکین ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید : صفحہ آخر