ٹیکسوں کا پیسہ عوام کے فلاح و بہبود پر خرچ کیا جارہا ہے،حنید لاکھانی

ٹیکسوں کا پیسہ عوام کے فلاح و بہبود پر خرچ کیا جارہا ہے،حنید لاکھانی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے سنئیر نائب صدر و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا کہ مسترد مافیا کو ملک وقوم کی نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات کی فکر ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے ملکی معیشت تیزی سے استحکام کی جانب گامزن ہے اداروں کو مضبوط بنانا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں غریب اور مستحق افراد کو ہیلتھ کارڈ دیے جارہے ہیں تو دوسری جانب وزیراعظم شہروں میں تیزی سے پناہ گاہیں قائم کرریے ہیں عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی عہدیداران رات دن پارٹی کی نچلی سطح تک تنظیم سازی کررہے ہیں سابقہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے شہر قائد تباہی کے دہانے تک پہنچا پی ٹی آئی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی آپس میں یکجہتی اور اتحاد وقت کی ضرورت ہے پاکستان تحریک انصاف معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر