جعلی اکاﺅنٹس کیس، آصف زرداری عدالت میں پیش نہ ہوئے،حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر

جعلی اکاﺅنٹس کیس، آصف زرداری عدالت میں پیش نہ ہوئے،حاضری سے استثنیٰ کی ...
جعلی اکاﺅنٹس کیس، آصف زرداری عدالت میں پیش نہ ہوئے،حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں پارک لین،منی لانڈرنگ اورجعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی ،فریال تالپور سمیت دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے لیکن سابق صدر آصف زرداری پیش نہ ہوئے،ان کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میںپارک لین،منی لانڈرنگ اورجعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت جاری ہے،احتساب عدالت کے جج اعظم خان سماعت کررہے ہیں،فریال تالپور سمیت دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے لیکن سابق صدر آصف زرداری پیش نہ ہوئے،ان کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔فاروق ایچ نائیک نے درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ آصف زرداری کاکراچی میں علاج جاری ہے،سابق صدرکومتعددامراض لاحق ہیں،آصف زرداری بیماری کے باعث پیش نہیں ہوسکتے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آصف زرداری کوحاضری سے استثنیٰ دیاجائے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...