جنگوں کی سب سے بڑی قیمت عام آدمی کوچکانی پڑتی ہے،اقوام متحدہ

جنگوں کی سب سے بڑی قیمت عام آدمی کوچکانی پڑتی ہے،اقوام متحدہ
جنگوں کی سب سے بڑی قیمت عام آدمی کوچکانی پڑتی ہے،اقوام متحدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عالمی کشیدگی میں اضافے پرتشویش کااظہارکیاہے۔


سیکرٹری جنرل نے کہانئے سال کاآغاز دنیا میں ہنگامہ خیزی سے ہواہے،ہم ایک خطرناک دورمیں زندگی گزاررہے ہیں۔انہوں نے کہاہمیں جنگوں کے باعث انسانی تکالیف کونہیں بھولناچاہئے، جنگوں کی سب سے بڑی قیمت عام آدمی کوچکانی پڑتی ہے،لڑائی سے اجتناب ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انتونیو گوٹیرس نے کہاتناو سے غیرمتوقع فیصلے اوران کے غیرمتوقع مضمرات سامنے آرہے ہیں۔


واضح رہے کہ امریکا اور ایران میں شدید کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ ایک اور جنگ کے دہانے پر ہے۔کشیدگی کو کم کرنے کیلئے پاکستان سمیت متعدد ممالک اپنا کردار اداکررہے ہیں۔یہ کشیدگی جمعہ کو اس وقت عروج پر پہنچی ہے جب امریکا کی جانب سے ایران کے انتہائی طاقتور جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد میں ایک ڈرون حملے کی مدد سے قتل کیاگیا۔