احتساب عدالت کاپارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری پر فردجرم عائد کرنے کافیصلہ

احتساب عدالت کاپارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری پر فردجرم عائد کرنے ...
احتساب عدالت کاپارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری پر فردجرم عائد کرنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری پر فردجرم عائد کرنے کافیصلہ کیا ہے ، عدالت نے فرد جرم کیلئے 22 جنوری کی تاریخ مقرر کردی اورتمام ملزموں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی جبکہ منی لانڈرنگ ضمنی ریفرنس میں شامل ملزموں کو نوٹسز جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پارک لین،منی لانڈرنگ اورجعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے مقدمات کی سماعت کی،فریال تالپور سمیت دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے لیکن سابق صدر آصف زرداری بیماری کی وجہ سے پیش نہ ہوئے،ان کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔
سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ آصف زرداری کاکراچی میں علاج جاری ہے،سابق صدرکومتعددامراض لاحق ہیں،آصف زرداری بیماری کے باعث پیش نہیں ہوسکتے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آصف زرداری کوحاضری سے استثنیٰ دیاجائے۔
نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں احتساب عدالت میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا،تفتیشی افسر نے کہاکہ ضمنی ریفرنس میں 9نئے ملزمان شامل کیے گئے ہیں جبکہ پانچ ملزمان کا نام فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔
احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر فردجرم عائد کرنے کافیصلہ کیاہے،عدالت نے فرد جرم کیلئے 22 جنوری کی تاریخ مقرر کردی، عدالت نے سابق صدرآصف زرداری سمیت تمام ملزموں کو 22جنوری کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی جبکہ منی لانڈرنگ ضمنی ریفرنس میں شامل ملزموں کو نوٹس جاری کردیا،ضمنی ریفرنس میں آصف زرداری،فریال تالپور،انورمجیداورعبدالغنی مجیدشامل ہیں،عدالت نے حسین لوائی،نمرمجید،یونس قدوائی سمیت دیگر ملزمان کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔عدالت نے مقدمات کی سماعت22 جنوری تک ملتوی کردی۔