امریکا نے ایران کیلئے ایک اور بڑی مشکل کھڑی کردی

امریکا نے ایران کیلئے ایک اور بڑی مشکل کھڑی کردی
امریکا نے ایران کیلئے ایک اور بڑی مشکل کھڑی کردی

  



نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا نے ایران کیلئے ایک اور بڑی مشکل کھڑی کردی،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کیلئے آنے والے ایرانی وزیرخارجہ کو ویزہ دینے سے ہی انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا ایران کشیدگی عروج پر ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کیخلاف ہر ممکن اقدامات کرنے پر تلے ہیں،ایسا ہی ایک اقدام اٹھاتے ہوئے امریکہ نے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب سے روک دیاہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے جوادظریف کوروکنے سے متعلق سیکرٹری جنرل یواین کوبھی آگاہ کردیا ہے۔جوادظریف جنرل سلیمانی کے قتل پرسلامتی کونسل میں مذمتی بیان دیناچاہتے تھے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران میں شدید کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ ایک اور جنگ کے دہانے پر ہے۔کشیدگی کو کم کرنے کیلئے پاکستان سمیت متعدد ممالک اپنا کردار اداکررہے ہیں۔یہ کشیدگی جمعہ کو اس وقت عروج پر پہنچی ہے جب امریکا کی جانب سے ایران کے انتہائی طاقتور جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد میں ایک ڈرون حملے کی مدد سے قتل کیاگیا۔قتل کے بعد سے دونوں ممالک ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی


loading...