کوہاٹ، مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کرخاتون سمیت2 افراد جاں بحق

کوہاٹ، مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کرخاتون سمیت2 افراد جاں بحق
کوہاٹ، مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کرخاتون سمیت2 افراد جاں بحق

  



کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ کے ایک مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق واقعہ کوہاٹ کے علاقے گھمکول مہاجر کیمپ میں پیش آیا جہاں ایک کچے مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ریسکیو کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملبے سے دونوں افراد کی لاشیں نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش کے باعث مذکورہ کچے مکان کی چھت کمزور ہونے کے باعث گری۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /کوہاٹ