آرمی ایکٹ بل کی قائمہ کمیٹی سے منظوری،ہم سب ایک ہیں،فردوس عاشق اعوان

آرمی ایکٹ بل کی قائمہ کمیٹی سے منظوری،ہم سب ایک ہیں،فردوس عاشق اعوان
آرمی ایکٹ بل کی قائمہ کمیٹی سے منظوری،ہم سب ایک ہیں،فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہآرمی ایکٹ بل کی قائمہ کمیٹی دفاع سے متفقہ منظوری اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے مفادات کے لیے ہم سب ایک ہیں۔قومی سلامتی اور ملکی مفاد کا تحفظ سب کی اولین ترجیح ہے۔امید ہے اسی جذبے کا مظاہرہ آج پارلیمان میں بھی دکھائی دے گا۔


اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں انہوں نے کہا’خطے کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر باہمی ہم آہنگی وقت کا اہم تقاضا ہے۔پاکستانی قوم ہمیشہ اتحاد اور یکجہتی سے ہر چیلنج سے نبرد آزما ہوتی آئی ہے۔اہم قومی معاملے پر سیاسی قوتوں کا یکساں موقف جمہوریت کی فتح ہے‘۔


واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پارلیمنٹ نے چھ ماہ کے اندر آرمی ایکٹ میں تبدیلی اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کا حکم دے رکھا ہے جس پر عملدرآمد کیلئے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں مشاورت اور اقدامات کاسلسلہ جاری ہے،اسی سلسلے میں آج قومی اسمبلی کا اجلاس بھی ہونے جارہاہے جس کے ایجنڈے کے مطابق قومی اسمبلی آج آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020کی منظوری دے گی۔

قومی اسمبلی سروسز چیفس سے متعلق قانون سازی کی الگ الگ منظوری دے گی۔ایجنڈے میں آرمی ایکٹ1952،پاکستان ائیرفورس ایکٹ اورنیول آرڈیننس میں ترمیم کے بل شامل ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -