امریکا اور ایران کے درمیان کسی بڑی جنگ کا امکان نہیں، رچرڈاولسن

امریکا اور ایران کے درمیان کسی بڑی جنگ کا امکان نہیں، رچرڈاولسن
امریکا اور ایران کے درمیان کسی بڑی جنگ کا امکان نہیں، رچرڈاولسن

  



واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امریکی سفیر رچرڈاولسن نے کہا ہے کہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت پرایران کاردعمل آئےگا،امریکاایران کے جوابی حملے کیلئے تیار بیٹھاہے، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان کسی بڑی جنگ کاامکان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق امریکی سفیر رچرڈاولسن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہاامریکااورایران کے درمیان کسی بڑی جنگ کاامکان نہیں تاہم محدود پیمانے کی جنگ ہوسکتی ہے۔پاکستان کی پوزیشن کے حوالے سے رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان اس معاملے پر غیر جانبدار رہنا پسند کریں گے۔سابق امریکی سفیر نے کہا کہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت پرایران کاردعمل آئےگا،رچرڈاولسن امریکاایران کے جوابی حملے کیلئے تیار بیٹھا ہے۔

مزید : بین الاقوامی