’’ ایک ہی بات ہے‘‘ ن لیگی رہنما مائزہ حمید کی غلطی سے پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس میں آمد پرشاندانہ گلزار نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

’’ ایک ہی بات ہے‘‘ ن لیگی رہنما مائزہ حمید کی غلطی سے پی ٹی آئی پارلیمانی ...
’’ ایک ہی بات ہے‘‘ ن لیگی رہنما مائزہ حمید کی غلطی سے پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس میں آمد پرشاندانہ گلزار نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمنٹ ہاﺅس میں پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے بیک وقت پارلیمانی پارٹی اجلاس جاری ہیں ،مائزہ حمید غلطی سے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پہنچ گئیں ۔پی ٹی آئی کی ایم این اے شاندانہ گلزارنے چٹکلہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ آپ ادھر ہی آجائیں ایک ہی بات ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے بیک وقت پارلیمانی پارٹی اجلاس جاری ہیں ،مائزہ حمید غلطی سے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پہنچ گئیں ۔سکیورٹی عملہ نے مائزہ حمید کو روکتے ہوئے کہا کہ میڈم مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کمرہ نمبر 5 میں ہے لیکن لیگی رہنما پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پہنچ گئیں،اس پر پی ٹی آئی کی ایم این اے شاندانہ گلزارنے چٹکلہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ آپ ادھر ہی آجائیں ایک ہی بات ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...