پی ٹی آئی کے ایم پی اے سبطین خان نے دوبارہ صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پی ٹی آئی کے ایم پی اے سبطین خان نے دوبارہ صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
پی ٹی آئی کے ایم پی اے سبطین خان نے دوبارہ صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سبطین خان نے دوبارہ صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا،گورنر پنجاب چودھری سرور نے سبطین خان سے حلف لیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سبطین خان نے دوبارہ صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا،سبطین خان کے حلف اٹھانے کی تقریب گورنر ہاﺅس میں ہوئی ،تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،صوبائی اورارکان اسمبلی شریک ہوئے،گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے سبطین خان سے عہدے کا حلف لیا۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب)نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر کو معدنیات کرپشن کیس میں گرفتار کیا تھا جس پر سبطین نے وزارت سے استعفیٰ دیدیاتھاتاہم کچھ عرصہ مقدمہ چلنے کے بعد سبطین خان کو لاہورہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی تھی ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور