وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ،پیپلز پارٹی کی تمام ترامیم مسترد کردی گئیں

وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ،پیپلز ...
وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ،پیپلز پارٹی کی تمام ترامیم مسترد کردی گئیں

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی میں پیپلز پارٹی کی تمام ترامیم مسترد کردی گئیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، فروغ نسیم، فواد چودھری اورمراد سعیدشریک ہوئے،زرتاج گل ،اعجاز شاہ، علی محمد خان، فیصل واوڈا، شفت محمود،شیخ رشید احمد، زبیدہ جلال، فروغ نسیم اور مونس الٰہی نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں سروسز ایکٹس میں ترامیم کے بلز پر مشاورت کی گئی ،بلز کو دونوں ایوانوں سے منظور کروانے کی حکمت عملی پر غور کیا،پی ٹی آئی کے پارلیمانی اجلاس میں پیپلز پارٹی کی تمام ترامیم مسترد کردی گئیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد