قیامت کی نشانی ،قصور میں ایک شخص نے پانچ سوروپے کی خاطر اپنی بیٹی زیادتی کیلئے نوجوان کے حوالے کر دی

قیامت کی نشانی ،قصور میں ایک شخص نے پانچ سوروپے کی خاطر اپنی بیٹی زیادتی ...
قیامت کی نشانی ،قصور میں ایک شخص نے پانچ سوروپے کی خاطر اپنی بیٹی زیادتی کیلئے نوجوان کے حوالے کر دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قصور کے علاقے پھولنگر میں ایک بدبخت باپ نے صرف 500 کی خاطر اپنی 12 سالہ بچی اوباش نوجوان کے حوالے کر دی، پولیس نے بچی کے باپ اور اوباش نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایس پی قصور راشد ہدایت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پھولنگر کے گاوں کھڑک سنگھ کے رہائشی اسماعیل نے صرف پانچ سو روپے کی خاطر اپنی 12 سالہ بیٹی کو زیادتی کے لیے 26 سالہ اوباش حنیف کے حوالے کر دیا، بچی کے شور مچانے پر لوگ اکٹھے ہوئے تو اسماعیل اور حنیف دونوں بھاگ گئے، بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایڈیشنل ایس پی نے بتایا کہ ملزم حنیف کے خلاف ایک بچے سے زیادتی کا مقدمہ پہلے ہی درج ہے۔

مزید : جرم و انصاف