سندھ ہائیکورٹ میں گیس بحران سے متعلق درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومتوں سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ میں گیس بحران سے متعلق درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومتوں سے ...
سندھ ہائیکورٹ میں گیس بحران سے متعلق درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومتوں سے جواب طلب

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے گیس بحران سے متعلق درخواست پر وفاقی ،صوبائی حکومتوں اور متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیااور کیس کی سماعت14 جنوری تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں صوبے میں گیس کے بحران کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار محمود اختر نقوی نے ملک بھر میں گیس ذخائر کی تفصیلات عدالت میں پیش کردیں،درخواست میں کہاگیاہے کہ سندھ میں سب سے زیادہ68 فیصد گیس نکلتی ہے،پنجاب سے 4 فیصد اور بلوچستان سے 19 فیصد گیس نکلتی ہے ،خیبرپختونخوا سے 9 فیصد گیس نکلتی ہے ،عدالت نے وفاقی صوبائی حکومتوں اور متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیااور سماعت14 جنوری تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی