پیپلزپارٹی کی سروسز ایکٹس ترمیمی بلز کی منظوری اپنی ترامیم سے مشروط نہ کرنے کی یقین دہانی

پیپلزپارٹی کی سروسز ایکٹس ترمیمی بلز کی منظوری اپنی ترامیم سے مشروط نہ کرنے ...
پیپلزپارٹی کی سروسز ایکٹس ترمیمی بلز کی منظوری اپنی ترامیم سے مشروط نہ کرنے کی یقین دہانی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی نے سروسز ایکٹس ترمیمی بلز کی منظوری اپنی ترامیم سے مشروط نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے کہا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک اوروزیر پارلیمانی اموراعظم سواتی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے چیمبر میں پہنچے،حکومتی وفد نے نوید قمر، شیری رحمان اور دیگر سے ملاقات کی، ملاقات میں سروسزایکٹ ترمیمی بل پرمشاورت ہوئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی سروسز ایکٹس ترمیمی بلز کی منظوری اپنی ترامیم سے مشروط نہیں کرے گی،پیپلزپارٹی بلز قومی اسمبلی میں اتفاق رائے سے پاس کرانے میں مدد کرے گی،پیپلزپارٹی اراکین نے حکومت کو یقین دہانی کرا دی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...