سندھ ہائیکورٹ ،بجلی کے نرخ میں حالیہ اضافے کیخلاف درخواست پر کے الیکٹرک،وفاقی حکومت اوردیگرسے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ ،بجلی کے نرخ میں حالیہ اضافے کیخلاف درخواست پر کے ...
سندھ ہائیکورٹ ،بجلی کے نرخ میں حالیہ اضافے کیخلاف درخواست پر کے الیکٹرک،وفاقی حکومت اوردیگرسے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے نرخ میں حالیہ اضافے کیخلاف درخواست پر کے الیکٹرک،وفاقی حکومت اوردیگرسے جواب طلب کرلیا،عدالت نے فریقین کو 22 جنوری کوتحریری جواب جمع کرانےکاحکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بجلی کے نرخ میں حالیہ اضافے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ غیرقانونی اقدام ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ کالعدم قراردیا جائے، عدالت نے کے الیکٹرک،وفاقی حکومت اوردیگر سے جواب طلب کرلیا،عدالت نے فریقین کو 22 جنوری کوتحریری جواب جمع کرانےکاحکم دیتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل بھی طلب کرلئے۔