سندھ روشن پروگرام میں کرپشن انکوائری،شرجیل میمن نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر نیب تحقیقات چیلنج کردیں

سندھ روشن پروگرام میں کرپشن انکوائری،شرجیل میمن نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی ...
سندھ روشن پروگرام میں کرپشن انکوائری،شرجیل میمن نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر نیب تحقیقات چیلنج کردیں

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے سندھ روشن پروگرام میں کرپشن پر نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر نیب تحقیقات چیلنج کردیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے سندھ روشن پروگرام میں کرپشن پر نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر نیب تحقیقات چیلنج کردیں،شرجیل میمن نے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔شرجیل میمن نے نئے آرڈیننس کا سہارالے کر نیب تحقیقات کالعدم قراردینے کی استدعا کی ،شرجیل میمن نے سندھ روشن پروگرام پر نیب کو تحقیقات سے فوری روکنے کی بھی استدعا کی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد