آرمی ایکٹ میں ترمیم،پیپلز پارٹی نے اپنی تجاویز واپس لے لیں

آرمی ایکٹ میں ترمیم،پیپلز پارٹی نے اپنی تجاویز واپس لے لیں
آرمی ایکٹ میں ترمیم،پیپلز پارٹی نے اپنی تجاویز واپس لے لیں

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع پرویز خٹک نے آرمی ایکٹ میں ترمیم سے متعلق اجلاس کی باضابطہ کارروائی سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی سے درخواست کی کہ وہ ایکٹ میں ترمیم سے متعلق تجاویز واپس لے لیں۔

جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس ایکٹ میں بہتری کیلئے کچھ تجاویز تیارکی تھیں تاہم ایک حکومتی وفد آج ان کی جماعت کے رہنماوں سے ملااور اتحاد کاماحول پیدا کرنے کیلئے بل کی حمایت کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اتحاد برقرارکھنے اور خطے کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی تجاویز واپس لیتے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...