" فواد صاحب نے خود تو ۔ ۔ ۔ ‘‘ اراکین اسمبلی پھٹ پڑے، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

" فواد صاحب نے خود تو ۔ ۔ ۔ ‘‘ اراکین اسمبلی پھٹ پڑے، پی ٹی آئی پارلیمانی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیل پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ ترقیاتی فنڈزایم این ایزکو دینے کی فواد چودھری کی مخالفت پرتمام ارکان بول پڑے،ارکان کاکہناتھا کہ فوادصاحب خودتونہرمنظورکرالی،ہم ووٹرزکوکیامنہ دکھائیں؟۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہواجس میں پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، فروغ نسیم، فواد چودھری ،مراد سعیداوردیگر ارکان شریک ہوئے۔پارلیمانی پارٹی نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کاصوابدیدی اختیارہوناچاہئے،وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاکہ وزیراعظم کے اختیارکوپارلیمنٹ سے مشروط کرنامناسب نہیں۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ اجلاس میں ارکان کی طرف سے ایک بارپھرترقیاتی فنڈزکامطالبہ کیاگیا،فوادچودھری نے ایم این ایزکوترقیاتی فنڈز دینے کی مخالفت کی،ذرائع کاکہنا ہے کہ فواد چودھری کی مخالفت پرتمام ارکان بول پڑے،ارکان کاکہناتھا کہ فوادصاحب خودتونہرمنظورکرالی،ہم ووٹرزکوکیامنہ دکھائیں ؟۔