طالبہ کوہراساں کرنے کا الزام ،اسسٹنٹ پروفیسر بہاﺅالدین زکریایونیورسٹی کو برطرف کردیاگیا

طالبہ کوہراساں کرنے کا الزام ،اسسٹنٹ پروفیسر بہاﺅالدین زکریایونیورسٹی کو ...
طالبہ کوہراساں کرنے کا الزام ،اسسٹنٹ پروفیسر بہاﺅالدین زکریایونیورسٹی کو برطرف کردیاگیا

  



ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعمان واصف کو طالبہ کو ہراساں کرنے پر برطرف کردیاگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعمان واصف نے اپنے ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ کو ہراساں کیا تھا،جس پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے انکوائری کمیٹی بٹھائی گئی تھی،سنڈیکیٹ کمیٹی کی انکوائری رپورٹ میں تمام شواہد ڈاکٹر نعمان واصف کےخلاف آئے،بہاﺅالدین زکریایونیورسٹی رجسٹرار کی جانب سے ڈاکٹر نعمان واصف کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان


loading...